ٹی ایل پی کے پی ایس 90 کے امیدوار پی ٹی آئی میں شامل

Published On 06 November,2021 07:57 pm

کراچی: (دنیا نیوز) تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے کراچی کے حلقے پی ایس 90 کے امیدوار قربان علی قادری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کر لی۔

کراچی میں تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار قربان علی قادری کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر تقریب کے دوران سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے انہیں پارٹی پرچم مفلر پہنایا۔

اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ تمام شامل ہونے والے ساتھیوں کو ویلکم کرتا ہوں، وزیراعظم عمران خان ایک سچے عاشق رسول ﷺ ہیں، آج پاکستان پر ایک سچے عاشق رسول ﷺ کی حکومت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملیر میں بے گناہ نوجوان کو سرداروں نے مارا، سردار آف ملیر کلرز آف ملیر بن چکے ہیں، ویڈیو بنانے پر ناظم جوکھیو کو قتل کیا گیا، لاڑکانہ میں ایک عورت کو گولیاں ماری گئیں، بلاول لاڑکانہ میں موجود ہے مگر کوئی نوٹس نہیں، یہ لوگ سندھ کی عوام کے قاتل ہیں، مہنگائی پر اپوزیشن صرف واویلا کررہی ہے۔
 

Advertisement