کورونا کے وار میں مسلسل کمی: چوتھی لہر مزید 9 جانیں لے گئی، 449 نئے مریض

کورونا کے وار میں مسلسل کمی: چوتھی لہر مزید 9 جانیں لے گئی، 449 نئے مریض

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 449 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 41 ہزار 176، سندھ میں 4 لاکھ 71 ہزار 963، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار 643، بلوچستان میں 33 ہزار 338، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 394، اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار 151 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 495 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 11 لاکھ 43 ہزار 23 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 ہزار 709 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 25 ہزار 880 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 235 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 9 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 547 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 949، سندھ میں 7 ہزار 596، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 774، اسلام آباد میں 944، بلوچستان میں 357، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 741 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔