کراچی: (دنیا نیوز) لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے کراچی کور کی کمان سنبھال لی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کور ہیڈ کوارٹرز کراچی میں آج کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے کراچی کور کی کمان لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کو سونپ دی۔