منچن آباد: (دنیا نیوز) انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہوگئے، پابندی کے باوجود منچن آباد میں دھان کی باقیات کو جلا دیا گیا، دھویں کے بادل، اسموگ پھیلنے کا خدشہ ہے۔
منچن آباد تحصیل بھر میں حکومت پنجاب کی جانب سے لگائی گئی پابندی کے باوجود علاقہ میں دھان کی باقیات کو جلانے کا سلسلہ جاری ہے۔ باقیات جلانے سے سموگ اور ماحولیاتی ألودگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی آلودگی سے شہری آنکھوں کی جلن اور گلے کی بیماریوں کے ساتھ ساتھ دمے اور ٹی بی جیسی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں لیکن افسوس ناک امر یہ ہے کہ مقامی انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات سموگ کے پھیلاؤ کو روکنے میں بری طرح سے ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔ شہریوں نے وزیراعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔