آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آرمرڈ کور رجمنٹل سنٹر نوشہرہ کا دورہ

Published On 11 November,2021 07:37 pm

نوشہرہ: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے آرمرڈ کور رجمنٹل سنٹر نوشہرہ کا دورہ کیا، اور یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیفٹیننٹ ندیم ذکی منج کے آرمرڈ کور کے کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے جبکہ جنگ میں آرمرڈ کور کے فیصلہ کن کردار کی تعریف کی۔

آرمی چیف نے کہا کہ آرمرڈ کور کی پیشہ ورانہ مہارتیں اور آپریشنز میں کارکردگی نمایاں ہیں، ہر سطح پر کمانڈرز پیشہ ورانہ تربیت پر خصوصی توجہ دیں، فوج اورخصوصی آرمرڈ کور میں جدید ٹیکنالوجی کو روشناس کراتے رہنا چاہیے، آرمرڈ کور کیلئے ٹیکنالوجی بارے تازہ ترین پیش رفت سے باخبر رہنا ضروری ہے۔
 

Advertisement