تازہ ترین
  • بریکنگ :- مشرف نے 2 گھرانوں کی چوری معاف کرکےجرم کیا،وزیراعظم
  • بریکنگ :- سیاست میں ان ڈاکوؤں کےخلاف ہی آیاہوں ،وزیراعظم
  • بریکنگ :- جی ڈی پی میں 5.37فیصداضافہ ہوا،وزیراعظم
  • بریکنگ :- کسانوں کی آمدن میں 73فیصداضافہ ہوا،وزیراعظم
  • بریکنگ :- ہمارےدورمیں غربت کم ہوئی،وزیراعظم عمران خان
  • بریکنگ :- تنخواہ دار طبقہ مشکل میں ہے،وزیراعظم عمران خان
  • بریکنگ :- صنعتکاروں کو بلاکرکہوں گاتنخواہ دارطبقے کی تنخواہیں بڑھائیں،وزیراعظم
  • بریکنگ :- لوگوں کوگھربنانے کیلئے 40 ارب روپےدےچکےہیں ،وزیراعظم
  • بریکنگ :- ہم نے تعمیراتی سیکٹر میں رکاوٹیں دور کیں ،وزیراعظم
  • بریکنگ :- ہم نے ڈاکوؤں کےساتھ کوئی مفاہمت نہیں کرنی ،وزیراعظم

الیکشن کمیشن نے وزارت سائنس سے ای وی ایم پر 15 نومبر کو بریفنگ مانگ لی

Published On 13 November,2021 12:44 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے پائلٹ پراجیکٹ پر الیکشن کمیشن کی مشاورت، ای سی پی نے وزارت سائنس سے ای وی ایم پر 15 نومبر کو بریفنگ مانگ لی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پیر 15 نومبر کو ای وی ایم پر بریفنگ دے، وزارت سائنس ای وی ایم پرو ٹائپ کی مکمل دستاویزی ریکارڈ فراہم کرے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں ٹینکینکل ایولیوایشن کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی۔ الیکشن کمیشن وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی بریفنگ کے بعد ای وی ایم پائلٹ پراجیکٹ کا فیصلہ کرے گا۔ الیکشن کمیشن این اے 133 لاہور ضمنی انتخاب میں ای وی ایم کے پائلٹ پراجیکٹ پر غور کر رہا ہے۔