راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی کے علاقے ڈھوک منشی میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے راہگیر سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے ڈھوک منشی میں خواتین کو ہراساں کرنے پر تلخ کلامی سے بات بڑھی اور نوبت فائرنگ تک پہنچ گئی۔ فائرنگ سے راہگیر بچے سمیت 6 افراد زخمی ہوئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ادریس نامی شخص اور اس کے بھائی شامو نے فائرنگ کی، زخمیوں میں جمال، زبیر، طیب، نیاز وسیم، ارمان شامل ہیں۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ فائرنگ کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔