راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان اور مراکش کی مشترکہ مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں۔ مشقوں میں دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز نے مختلف ڈرلز میں حصہ لیا۔ ٹریننگ کا مقصد انسداد دہشت گردی کے حوالے سے باہمی تجربات شیئر کرنا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور مراکش کی دو طرفہ مشترکہ مشقوں کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب نیشنل انسداد دہشتگردی مرکز پبی میں منعقد ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشقوں کے دوران پاکستان اور مراکش کی اسپیشل فورسز نے مختلف ڈرلز میں حصہ لیا۔ انسداد دہشتگردی آپریشنز، کارڈن اینڈ سرچ آپریشن اور کمپاونڈ کلیئرنس کا مظاہرہ کیا گیا۔ کلوز کوارٹر بیٹل، فاسٹ روپنگ، ریپلنگ اور کمبیٹ میڈکس میں بھی حصہ لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دونوں ممالک کی پہلی مشترکہ مشقیں تھیں۔ ٹریننگ کا مقصد انسداد دہشت گردی کے حوالے سے باہمی تجربات شیئر کرنا تھا۔ دونوں افواج کے درمیان تعاون بڑھانا اور بہترین پریکٹسز اختیار کرنا تھا۔