داخلی اور ملکی سلامتی کیلئے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں: آرمی چیف

Published On 21 October,2021 10:46 pm

بہاولپور: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ داخلی سالمیت وملکی سلامتی کیلئے کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کا دورہ کیا۔ کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے خیرپور ٹامیوالی اور اسرانی میں تربیتی مشقیں دیکھیں، دورے کے دوران میکنائزڈ دستوں کی جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا، فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں کو سراہا، مشقوں میں فارمیشنز نے جارحانہ حکمت عملی کے آپریشن کیے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دشمن کے ناپاک عزائم کو شکست دینے کیلئے چیلنجز سے نمٹنے کی تربیت ضروری ہے، پاک فوج داخلی سالمیت و ملکی سلامتی کیلئے کسی خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔

Advertisement