نواز شریف کے حق میں بڑی گواہی عدلیہ کے اندر سے آئی ہے: مریم نواز

نواز شریف کے حق میں بڑی گواہی عدلیہ کے اندر سے آئی ہے: مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ملک نے اپنی زندگی میں نواز شریف کے حق میں گواہی دی، اتنی جلدی ظالم بے نقاب ہو جائے گا اس کااندازہ میاں صاحب کو تھا نہ مجھے، تیسری بڑی گواہی عدلیہ کے اندر سے سامنے آئی، گلگت بلتستان کے سابق چیف جج کی گواہی سامنے آگئی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جج ارشد ملک کے معاملے کو دبایا گیا، منصف کو ہی انصاف نہ ملے تو آپ اور مجھے انصاف کی فراہمی دور کی بات ہے، پرویز مشرف کی سزائے موت ختم کر دی گئی، عمران خان نے اپنی نااہلی سے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کر دیا۔