وفاقی وزراء نے جھوٹ اور غلط بیانی کو اپنا وتیرہ بنالیا: امتیاز شیخ

وفاقی وزراء نے جھوٹ اور غلط بیانی کو اپنا وتیرہ بنالیا: امتیاز شیخ

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے وفاقی وزیر حماد اظہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں گیس بحران نہیں، دراصل حکومتی وزراء کی نااہلی کا بحران ہے، وفاقی وزیر کے بقول 28 فیصد صارفین ہیں، پھر بھی حکومت گیس پوری نہیں کر پا رہی، وفاقی وزیر اپنی نااہلی اور ناکامیوں پر جو دلائل دے رہے ہیں ناقابل قبول ہیں، بجلی کی قیمت میں پانچ روپے فی یونٹ اضافے کی تجویز ناقابل برداشت ہے۔