پنجگور: پاک ایران بارڈر پر دہشت گردوں کا حملہ، سپاہی شہید

پنجگور: پاک ایران بارڈر پر دہشت گردوں کا حملہ، سپاہی شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک ایران بارڈر پنجگور میں دہشت گردوں نے پٹرولنگ پولیس پر مامور سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا، اور پٹرولنگ کرنے والی ٹیم کو نشانہ بنایا، اس دوران سکیورٹی فورسز کی طرف سے دہشتگردوں کو بھرپور جواب دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کا سپاہی جلیل خان وطن کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسزبلوچستان کی ترقی کاسفرمتاثرنہیں ہونےدیں گی، سکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں۔