سی پیک کی وجہ سے دس سال میں8کروڑنئی نوکریاں نکلیں گی:مشاہد حسین

سی پیک کی وجہ سے دس سال میں8کروڑنئی نوکریاں نکلیں گی:مشاہد حسین

دنیا نیوز کے پروگرام  دنیا کامران خان کے ساتھ  میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ سی پیک پراب کام صیح سمت میں چل رہا ہے، پاکستان کی طرف سے سست روی اورکچھ کنفوژن تھی جو کہ اب کلیئرہوچکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک میں جوسارے ایشوزتھے وہ کلیئرہوچکے ہیں، پاک،چین دونوں اطراف سے سی پیک کوآگے لیکرچلنا خوش آئند بات ہے جبکہ ایم ایل ون کی کنفوژن بھی کلیئرہوجائے گی۔

مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون منصوبہ بھی مکمل ہوجائے گا، چین کورونا کی وجہ سے خوفزدہ ہوگیا تھا جبکہ صدرشی جن پنگ کورونا کی وجہ کسی سے بھی ملاقات نہیں کررہے تھے۔