منظور وسان کی زیر صدارت محکمہ زراعت کی جاری ترقیاتی سکیموں سے متعلق جائزہ اجلاس

Published On 24 November,2021 01:22 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلی سندھ کے مشیر منظور وسان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں محکمہ زراعت کی جاری ترقیاتی سکیموں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں سیکرٹری زراعت، ڈائریکٹرجنرلز ورکس اینڈ سروسز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی، اجلاس میں محکمہ زراعت کی جاری زرعی ترقیاتی سکیموں پر مشیر زراعت کو بریفنگ دی گئی، اجلاس میں سندھ کو زرعی پانی کم دینے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا، منظور وسان نے افسران کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سندھ میں جاری زرعی سکیمیں ابھی تک مکمل کیوں نہیں ہو ئیں۔

ڈی جی نے بتایا کہ کچھ سکیمیں دو تین ماہ میں مکمل ہونگی، سندھ میں 11 زرعی سکیمیں محکمہ زراعت کی چل رہی ہیں۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ زرعی ترقیاتی سکیموں میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرونگا، ہمیں رزلٹ چاہیے جو کام نہیں کرے گا اس افسر کے خلاف کارروائی ہو گی۔
 

Advertisement