تازہ ترین
  • بریکنگ :- میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی کارروائی،7 بھارتی ماہی گیرگرفتار
  • بریکنگ :- بھارتی ماہی گیرپاکستانی سمندری حدودمیں شکارکررہےتھے،ترجمان
  • بریکنگ :- میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نےماہی گیروں کی لانچ کوتحویل میں لےلیا

لاہور میں اسموگ کے ڈیرے، ائیر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر 398 پر پہنچ گیا

Published On 29 November,2021 09:53 am

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں فضائی آلودگی کا زور برقرار، لاہور میں اسموگ نے ڈیرے ڈال لئے، جہاں ائیر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر 398 پر پہنچ گیا، شہری آنکھوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے۔

لاہور کے علاقے گلبرگ میں 728، کوٹ لکھپت میں 652، گورومانگٹ روڈ پر 596 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح کوٹ لکھپت میں 652، ماڈل ٹاؤن میں 572، ظہور الہی روڈ پر ائیر کوالٹی انڈیکس 516 تک پہنچ گیا۔ ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں 523 اور ڈی ایچ اے فیز 8 کے علاقوں میں 449 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔