لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار جاری ہیں، پنجاب میں مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں مزید 74 مریض رپورٹ ہوئے، صوبے میں ڈینگی کے مجموعی مریضوں کی تعداد 25 ہزار 13 ہے جبکہ ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 143 ہوگئی ہے۔
ادھر خیبر پختونخوا میں بھی ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ جاری ہے۔ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 36 کیسز سامنے آئے، متاثرہ مریضوں کی تعداد 10 ہزار 370 ہوگئی۔ خیبر پختونخوا میں ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعدا 10 ہوگئی۔