اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات ہوئی ہے جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے ملاقات کی جس میں صوبے کی ترقی خصوصاً گوادر کے لیے بجلی کی فراہمی اور ترقیاتی کاموں کی جلد از جلد تکمیل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں صوبے کو موسم سرما میں گیس کی بلاتعطل فراہمی اور کوئٹہ کراچی شاہراہ کی تعمیرسے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔