خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں آج بارش کا امکان

Published On 15 December,2021 09:02 am

لاہور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں محکمہ موسمیات کے مطابق آج بارش کا امکان ہے۔

ملک بھر میں موسم سرما رنگ دکھانے لگا، بالائی علاقوں میں شدید سردی کا راج ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں آج موسم خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا میں چترال ، دیر ، سوات میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بوندا باندی کی توقع ہے۔
 

Advertisement