لاہور:(ویب ڈیسک)سرکاری سکول کی چوتھی جماعت سے نکالنے پر 7سالہ بچہ والد کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ پہنچ گیا۔
لاہور میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں پر سات سالہ بچہ اپنے والد کو لیکر سرکاری سکول کےخلاف لاہور ہائیکورٹ اس لئے پہنچ گیا کیونکہ اسے چوتھی جماعت سے نکال دیا گیا تھا۔
بچے کے والد کی درخواست پر عدالت نے سی ای او ایجوکیشن جھنگ سمیت دیگر سے جواب طلب کرلیا ہے۔
اس موقع پر بچے کے والد نے استدعا کی کہ اپنے بیٹے اظہر کو ٹیچر نے زبردستی جماعت سے نکالا،بیٹے کو پڑھا لکھا کر بڑا آدمی بنانا چاہتا ہوں، عدالت بیٹے کو متعلقہ سکولز مین دوبارہ داخل دینے کا حکم دے۔