لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمارے حال کو تباہ کرنے والا شخص گھر جانے کی تیاری کرے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے لکھا کہ اساتذہ کو بلدیاتی اداروں کی ماتحتی میں دینا نالائقی اور نااہلی کی بدترین مثال ہے، ہم اساتذہ کے ساتھ کھڑےہیں، غیر آئینی آرڈیننس کی متعلقہ شق فی نےالفور واپس لی جائے۔
اساتذہ کو بلدیاتی اداروں کی ماتحتی میں دینا نالائقی اور نااہلی کی بدترین مثال ہے۔ ہم اساتذہ کے ساتھ کھڑےہیں۔ غیر آئینی آرڈیننس کی متعلقہ شق فی الفور واپس لی جائے۔ ہمارے حال کو تباہ کرنے والا شخص ہمارے مستقبل کو اپنی نااہلی کی نظر کرنے سے باز رہے اور گھر جانے کی تیاری کرے۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 23, 2021
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمارے حال کو تباہ کرنے والا شخص ہمارے مستقبل کو اپنی نااہلی کی نظر کرنے سے باز رہے اور گھر جانے کی تیاری کرے۔
دوسری طرف مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے موجودہ وزیر اعظم عمران خان کا نام لیے بغیر سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔
مریم نے ٹوئٹر پر والد نواز شریف کی تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ سنا ہے تم کھلاڑی ہو، تم سے مل کر خوشی ہوئی، میں کوچ ہوں۔
مریم نواز نے عمران خان کا نام نہیں لیا لیکن خیال کیا جارہا ہے کہ مریم کی اس ٹوئٹ میں عمران خان پر طنز کیا گیا ہے کیوںکہ وہ ان کے سیاسی حریف ہیں اور ماضی میں کھلاڑی بھی رہ چکے ہیں۔
“I heard you’re a player. Nice to meet you, I’m the coach…..” pic.twitter.com/k6C1wJi4sD
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 23, 2021