'16 دسمبر دردناک دن کے طور پر ہمیشہ یاد رہے گا، کیا ہم نے کوئی سبق سیکھا؟'

Published On 16 December,2021 03:15 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شہباز شریف نے کہا ہے کہ 16 دسمبر دردناک دن کے طور پر ہمیشہ یاد رہے گا، کیا ہم نے کوئی سبق سیکھا، کیا اصلاح احوال کی راہ اپنائی ؟۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وحشت ناک دن کی یاد پر ہمارے دل خون کے آنسو روتے ہیں، ہمارے بچوں کے روشن اور سنہری مستقبل کے لئے ہم کب اخلاص نیت کے ساتھ مل بیٹھیں اور اجتماعی دانش بروئے کار لائیں گے ؟۔

دوسری جانب نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے سانحہ اے پی ایس کے حوالے سے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ جیسا کہ قوم اے پی ایس کے شہداء کا سوگ منا رہی ہے، ہمیں واقعی اجتماعی خود شناسی کی ضرورت ہے، بہت کچھ ہے جو ہمیں بطور ریاست اور بطور شہری کرنے کی ضرورت ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ اس طرح کا سانحہ کبھی نہ دہرایا جائے، ہماری ترجیحات، پالیسیاں اور ذہنیت سب کو اسی کے مطابق نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔

 

 

Advertisement