سپریم کورٹ: سانحہ اے پی ایس از خود نوٹس سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

Published On 11 November,2021 04:26 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے گزشتہ روز سانحہ اے پی ایس از خود نوٹس سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔

حکم نامہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے تحریر کیا ہے، 20 اکتوبر کے فیصلے کو بھی حکمنامے کا حصہ بنایا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے حکم نامے میں بتایا گیا کہ وزیراعظم نےبتایا کہ عدالت کا 20 اکتوبرکا فیصلہ پڑھا ہے، وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ ریاست اپنی زمہ داری پوری کرے گی، اٹارنی جنرل نےکہا ریاست تمام زمہ داران سےنمٹے گی جن کے باعث اتنا بڑا سانحہ پیش آیا، وزیراعظم نے والدین کو انصاف دلانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

عدالتی حکم نامے کے مطابق والدین اپنے بچوں کی موت کو برداشت نہیں کرسکتے، والدین 20 اکتوبرکے حکمنامے میں شامل افراد کو ذمہ دارسمجھتے ہیں، حکومت والدین کیساتھ ملکرچار ہفتوں میں رپورٹ تیار کرے، وزیراعظم کے دستخط کیساتھ رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی جائے، عدالت رپورٹ کا جائزہ لے گی۔
 

Advertisement