اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے سانحہ اے پی ایس کیس میں حکومت کو اے پی ایس پر رپورٹ جمع کرانے کیلئے مزید 3 ہفتوں کی مہلت دے دی۔
سانحہ اے پی ایس کیس کی سماعت سردیوں کی عدالتی چھٹیوں کے بعد ہونے کا امکان ہے۔ اس سے قبل سپریم کورٹ نے حکومت سے عمل درآمد رپورٹ 4 ہفتوں میں جمع کرانے کا کہا تھا۔ سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن 10 دسمبر تک تھی، جسے بڑھا دیا گیا ہے۔
خیال رہے حکومت نے سپریم کورٹ میں اے پی ایس عمل درآمد رپورٹ جمع کرانی ہے۔ عدالت اعظمی کی جانب سے وزیراعظم کے دستخط کے ساتھ رپورٹ جمع کرانے کے لیے کہا گیا تھا۔ حکومت نے سپریم کورٹ سے اضافی وقت کی درخواست کی تھی۔
واضح رہے وزیر اعظم عمران خان نے شہدا کے والدین کے ساتھ ملاقات کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دی تھی۔