لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی بیٹے کی شادی کی تقریب میں ایک اور گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے نواسے جنید صفدر کی ولیمے کی تقریب کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ایک مرتبہ پھر گانا گایا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم ’چرا لیا ہے تم نے جو دل کو‘ گانا گا رہی ہیں۔
چرا لیا ہے دل کو جو تم نے نظر نہیں چرانا صنم
— Asim Malik (@AsimMal18067010) December 7, 2021
مریم نواز
محفل تاں سجدی جے گانا سناوے منڈے دی ماں pic.twitter.com/9andydkgiV
مریم نواز نے تقریب میں شریک مہمانوں کی فرمائش پر یہ گانا گایا۔
دوسری طرف جنید صفدر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شادی کی تقریبات کے آغاز اور بہن کی جانب سے شال اوڑھوانے کی تصاویر جاری کی ہیں۔ ان کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں تاہم انہوں نے تصاویر کے ساتھ کوئی پیغام جاری نہیں کیا۔
یاد رہے کہ مریم نواز کے صاحبزادے کا نکاح رواں برس اگست میں لندن میں احتساب بیورو کے سابق چیئرمین سیف الرحمٰن کی صاحبزادی عائشہ رحمٰن سے ہوا تھا۔
جنید صفدر اور عائشہ سیف خان کا نکاح لندن میں اگست میں ہوا تھا، عائشہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی سیف الرحمن خان کی بیٹی ہیں، جو 1997 میں احتساب بیورو کے چیئرمین رہے تھے۔
اس حوالے سے چند دن قبل جنید صفدر نے انسٹاگرام پر ولیمے کا دعوت نامہ شیئر کیا تھا، جس میں ان کی اہلیہ کے ہمراہ تصویر موجود تھی اور اس پر 17 دسمبر 2021 کی تاریخ درج تھی۔
گزشتہ روز بھی لیگی نائب صدر مریم نواز کے کزن حمزہ شہباز شریف نے جنید صفدر کی شادی کی ایک تقریب میں منعقد کی تھی جس میں دونوں خاندان کے افراد کے علاوہ ن لیگ کے سیاستدانوں نے بھی شرکت کی۔
لاہور میں رہائش گاہ پر منعقد کی گئی تقریب میں حمزہ شہباز نے بھی گانے گائے جبکہ مریم نواز نے بھی تقریب کے دوران گلوکاری کے جوہر دکھائے۔
Hamza Shahbaz in a ceremony of Junaid Safdar Valima preparation pic.twitter.com/vY2bbq1NQY
— Shakeel Anwar (@Shakeel_2211) December 6, 2021
حمزہ شہباز نے ہمیں تم سے پیار ہے کتنا، ہم نہیں جانتے اور چاندنی رات کو گاکر محفل لوٹی اور یہ ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
شادی کی تقریب کے دوران مریم نواز کی جانب سے بھی گانا گانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور لوگوں نے ان کی آواز کو سراہا۔ مریم نواز نے تم دینا ساتھ میرا، او میرے ہمنوا گانا گایا، تاہم ان کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں ان کا چہرہ دکھائی نہیں دیتا۔