لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بیٹے کی دعوت ولیمے کے باعث آئندہ پندرہ روز کے لئے سیاسی سرگرمیاں ترک کر دیں۔
چند ماہ قبل لندن میں مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی ہوئی تھیں ، مریم نواز نے بیٹے کے نکاح میں شرکت نہیں کی تھی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارٹی کی نائب صدر مریم نواز نے آئندہ پندرہ روز کے لئے سیاسی سرگرمیاں موقوف کر دیں ہیں، آئندہ کچھ روز مریم نواز اپنے صاحبزادے کے ولیمے کے سلسلے میں مصروف ہوں گی، اس لئے وہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گی۔
دوسری طرف مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تیاریاں جاری ہیں، مہمانوں کو دعوت نامے ارسال کردیئے گئے۔
جنید صفدر اور عائشہ سیف کی رخصتی اور ولیمےکی تیاریاں جاری ہیں، سیف الرحمان اور مریم نواز کی جانب سے مخصوص مہمانوں کو دعوت نامہ بھجوا دیئے گئے، 14 دسمبر کو جنید صفدر بارات لےکر لاہور سے چک شہزاد اسلام آباد آئیں گے۔
سیف الرحمان خان، کیپٹن صفدر، مریم نواز، جنید صفدر سمیت مہمانوں کے اعزاز میں استقبالیہ اور عشائیہ دیں گے جبکہ 17 دسمبر کو جنید صفدر کا ولیمہ جاتی امرہ لاہور میں دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی رواں ماہ 22 اگست 2021 کو لندن میں ہوئی تھی۔مریم نواز ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں نام ہونے کی وجہ سے اپنے بیٹے کی شادی میں شرکت نہیں کرسکی تھیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کے بیٹے کے نکاح کی تقریب لندن کے مہنگے ترین اور پرتعیش 5 سٹار ہوٹل دی لینس بورو میں منعقد ہوئی تھی جو ہائیڈ پارک کارنر پر نائٹس برج میں واقع ہے۔
اللّہ ہمیشہ خوش اور آباد رکھے pic.twitter.com/AJTUzxl2xQ
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 22, 2021
مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جنید صفدر کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ، تمہیں ہمیشہ خوش و آباد رکھے۔