اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سیل کی سربراہی کا اعتراف کرلیا۔
وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مریم نوازمسلم لیگ(ن)کامیڈیاسیل چلارہی تھیں، وزیراعظم ہاؤس میں مریم نوازکااسپیشل میڈیا سیل بنایا گیاتھا، آج مریم نواز نے اپنے میڈیا سیل کا اعتراف کیا۔ منظم طریقے سے صحافیوں کو خریدا گیا۔ مخالف صحافیوں کے گروپ کو سزائیں دی گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگی نائب صدر نے جن چینلز کو سزادی ان کےنام لیے، مریم نے جن کو سزانہیں دی ان کے نام نہیں لیے، مریم نے میڈیا سیل کی سربراہی کا اعتراف کرلیا ، لیگی نائب صدر نے 10ارب روپےمن پسند چینلز کو دیئے۔ جن صحافیوں کو فلیٹ اور پیسے دیئے گئے ان کی تحقیقات ہوں گی۔ ساراکام مریم نوازخودکررہی تھیں، پرویزرشیدکٹھ پتلی تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ والوں کو فلیٹس کے بارے میں بتانا ہو گا کیسےخریدے گئے، مسلم لیگ (ن) کے پاس جوشواہد ہیں عدالت کے سامنے رکھے، عام آدمی چاہتا ہے چوروں سے پیسے لیے جائیں۔