اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں جو آج قانون سازی ہوئی ایسا تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی صدر کا کہنا تھا کہ ملک کو جادو ٹونے سے چلایا جا رہا ہے ، آج سب کچھ جادو ٹونے پر ہو رہا ہے۔ دھاندلی کا نیا طریقہ ڈھونڈا جا رہا ہے، سمندر پاکستانیوں کی قدر ہے، تارکین وطن پاکستانی ووٹ کا حق لینے سے پہلے 22 کروڑ عوام کا حال دیکھ لیں، عوام کی ووٹ سے آنے والے عوام کو جواب دہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اظہارِ رائے کو کچلنے کیلئے مجوزہ اتھارٹی کا نام ڈویلپمنٹ رکھا گیا ہے، میں نے بلوچستان کے حقوق کیلئے ایک ٹویٹ کی، مجھے پس منظر کا علم نہیں تھا، اس ٹویٹ کو ڈیلیٹ کرنا پڑا، جب مجھے بھارتی ایجنٹ کہیں گے تو تکلیف ہوگی، اگر مان بھی لوں وہ بھارتی پراپیگنڈہ تھا ، بھارت کو آپ نے پراپیگنڈہ کرنے کا موقع کیوں دیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں جو آج قانون سازی ہوئی ایسا تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، اراکین خود کہہ رہے ہیں ہم آئے نہیں بلکہ ہمیں لایا گیا ہے۔