لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے انکشافات پر ردعمل آ گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز نے نواز شریف کی تصویر اور خبر کا تراشہ شیئر کیا جس پر قرآن کی آیت درج ہے۔
لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ اس شخص سے ڈرنا چاہیے جو صبرکرے اور اپنا فیصلہ اللّہ پر چھوڑ دے۔ اس میں ظالموں کیلئے بہت بڑا سبق ہے۔
اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے ٹویٹرپر سابق چیف جج گلگت بلتستان سے متعلق خبر پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا خیز خبر سے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور مریم نواز کو نشانہ بنانےکے پس پردہ بڑی سازش بےنقاب ہوگئی۔ سچائی منکشف کرنے کا اللہ تعالی کا اپنا طریقہ ہے اور اس سچائی کا ظاہرہونا عوام کی عدالت میں نوازشریف، مریم نواز کی بےگناہی کا ایک اور ثبوت ہے۔
Explosive news story by Ansar Abbasi peels off a thick layer of a grand scheme employed to target Nawaz Sharif & Maryam Nawaz. Allah has His own way of revealing the truth. It’s yet another vindication of Nawaz Sharif & Maryam in the court of public opinion. Alhumdulillah!
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 15, 2021
دوسری جانب مریم اورنگزیب نے اپنے رد عمل میں کہا کہ پاکستان، عوام اور اس کے منتخب وزیراعظم نوازشریف کے خلاف گھناؤنی سازش اور اس میں ملوث کرداروں کو ایک ایک کرکے اللہ تعالیٰ بے نقاب فرما رہا ہے۔ سابق چیف جج گلگت بلتستان کا یہ مصدقہ حلف نامہ اس مذموم جرم کے خلاف گواہی ہے۔
پاکستان، عوام اور اس کے منتخب وزیراعظم نواز شریف کے خلاف گھناﺅنی سازش اور اس میں ملوث کرداروں کو ایک ایک کر کے اللہ تعالٰی بے نقاب فرما رہا ہے۔ سابق چیف جج گلگت بلتستان کا یہ مصدقہ حلف نامہ اس مذموم جرم کے خلاف گواہی ہے۔#SaqibNisarExposed
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) November 15, 2021
خیال رہے کہ سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے مصدقہ حلف نامے میں کہا تھا کہ اس واقعے کے گواہ تھے جب اُس وقت کے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ہائی کورٹ کے ایک جج کو حکم دیا تھا کہ 2018 کے عام انتخابات سے قبل نواز شریف اور مریم نواز کو ضمانت پر رہا نہ کیا جائے۔