کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ، کیا فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک منظر عباس اور سپاہی عبدالفاتح شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 سیکیورٹی اہلکار جام شہادت نوش کرگئے۔ دہشت گردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ لانس نائیک منظر عباس شہید کا تعلق خوشاب جبکہ سپاہی عبدالفاتح شہید کا تعلق خضدار سے تھا۔ سیکورٹی فورسز دشمن عناصر کی کارروائیوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں، بلوچستان میں امن و استحکام اور ترقی کو متاثر کرنا دشمن عناصر کا مقصد ہے۔