لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی برسی پر ان خراج تحسین پیش کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے لکھا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی پر میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں، مجھے آج بھی وہ اداس دن یاد ہے جب میرے والد اور خاندان کے سبھی افراد سوگوار اور غمزدہ تھے جیسے ہمارے خاندان کا کوئی فرد ہمیں چھوڑ کر چلا گیا ہو۔
آخر میں انہوں نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ بینظیر بھٹو شہید پر رحمت کرے اور جنت میں جگہ دے۔
Lots of prayers for Shaheed Mohtarma Benazir Bhutto on her death anniversary. I still remember the sad day when my father and everyone in my family mourned & grieved like a member of our family had left us. May she rest in peace & Allah’s mercy. Ameen.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) December 27, 2021