پاکستان ترکی کیساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتاہے: آرمی چیف

Published On 06 January,2022 07:00 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان برادرملک ترکی کیساتھ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتاہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران علاقائی سکیورٹی، باہمی دلچسپی، پیشہ ورانہ امور دفاعی اور سکیورٹی تعاون کوبڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دفاعی اور سکیورٹی تعاون کوبڑھانے پر بھی خصوصی بات چیت ہوئی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ملاقات میں دونوں جانب سے فوجی تعاون کومزیدفروغ دینےپراتفاق کیا گیا۔

ترک جنرل نے مسلح افواج کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانےکےعزم کا اعادہ کیا اور افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان برادرملک ترکی کیساتھ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتاہے۔ افغانستان میں امن واستحکام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ عالمی توجہ سےافغانستان میں کسی انسانی بحران سے بچا جا سکتا ہے۔
 

Advertisement