ملک بھر میں کورونا کی شدت میں اضافہ، 24 گھنٹوں میں 1649 نئے مریض رپورٹ

ملک بھر میں کورونا کی شدت میں اضافہ، 24 گھنٹوں میں 1649 نئے مریض رپورٹ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 649 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 48 ہزار 91، سندھ میں 4 لاکھ 87 ہزار 668، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 757، بلوچستان میں 33 ہزار 659، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 432، اسلام آباد میں ایک لاکھ 9 ہزار 396 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 704 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 38 لاکھ 47 ہزار 572 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45 ہزار 2 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 58 ہزار 987 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 617 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 3 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 972 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 80، سندھ میں 7 ہزار 681، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 943، اسلام آباد میں 967، بلوچستان میں 367، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 748 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔