اسحاق ڈار کی بطورِ سینیٹر نااہلی کے لیے دوبارہ درخواست دائر

Published On 11 January,2022 05:43 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن میں اسحاق ڈار کی بطور سینیٹرنااہلی کے لیے دوبارہ درخواست دائر کردی گئی۔

الیکشن کمیشن میں درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ عطاالحق قاسمی کیس میں چار کروڑ روپے اسحاق ڈار کی طرف واجب الادا ہیں اسحاق ڈار نے ابھی تک عدالتی حکم کی تعمیل نہیں کی لہذا اسحاق ڈار کو نااہل کیا جائے۔
 

Advertisement