اسلام آباد: دہشتگردوں کا حملہ، پولیس اہلکار شہید، دو ملک دشمن جہنم واصل

اسلام آباد: دہشتگردوں کا حملہ، پولیس اہلکار شہید، دو ملک دشمن جہنم واصل

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی، پولیس اہلکار ناکہ جیلانیہ پر معمول کی چیکنگ پر مامور تھے۔ دورانِ چیکنگ موٹرسائیکل پر سوار دو دہشت گردوں نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق پولیس اہلکاروں نے دلیری سے مقابلہ کیا اور دو دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا، آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس اور سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔