عدم اعتماد کی بات کرنیوالوں کو پتہ ہونا چاہیے بندے لانا پڑتے ہیں: شیخ رشید

Published On 31 January,2022 11:28 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ لانگ مارچ سے کچھ ہوگا نہ دھرنوں سے، عدم اعتماد کی بات کرنیوالوں کو پتہ ہونا چاہیے بندے لانا پڑتے ہیں، وزیراعظم نے کابینہ میں ایمرجنسی اور صدارتی نظام کی کوئی بات نہیں کی۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کہا تھا فنانس بل سینیٹ سے منظور ہو جائے گا، آئی ایم ایف کے پاس 23 بار جاچکے، آئی ایم ایف کے پاس جانا کوئی خوشی کی بات نہیں، آئی ایم ایف کے پاس جانا مجبوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو اور 23 مارچ والے آجائیں، کیا ہوگا ؟ بلاول آئیں، موسم ابرآلود نہیں ہوگا، مطلع صاف ہوگا، مولانا فضل الرحمان کو بھی آنے کا شوق ہے تو آجائیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ساری دنیا کو افغانستان کی مدد کرنی چاہیے، چین ہمارا ہر موسم کا دوست ہے، وزیراعظم 3 فروری کو چین کا دورہ کریں گے، دورہ چین سے مستقبل کے معاملات پر پیشرفت ہوگی، امریکا کے ساتھ بھی اچھے تعلقات ہونے چاہئیں، فوج نے گزشتہ روز 5 کشمیریوں کو شہید کیا۔