راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

راولپنڈی، اسلام آباد، خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع خیبر، دیر بالا، نوشہرہ، ایبٹ آباد، مینگورہ، کوہاٹ، گلگت میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 رکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 210 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا۔