اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے حجاب تنازع پر کہا ہے کہ نریندرمودی کے بھارت میں جو کچھ ہورہا ہے وہ خوفناک ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب تنازع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے لکھا کہ بھارتی معاشرہ غیرمستحکم قیادت میں تیزی سے زوال پذیرہے۔
What’s going on in #ModiEndia is terrifying, Indian Society is declining with super speed under unstable leadership. Wearing #Hujab is a personal choice just as any other dress citizens must be given free choice #AllahHuAkbar
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 8, 2022
انہوں نے مزید لکھا کہ حجاب پہننا کسی بھی دوسرے لباس کی طرح ذاتی پسند ہے، شہریوں کوحجاب کے انتخاب میں آزادی ہونی چاہیے۔