کراچی: گلشن حدید میں ٹرک الٹ گیا، حادثے میں 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

Published On 10 February,2022 12:21 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے گلشن حدید میں ٹرک الٹ گیا۔ حادثے میں ٹرک کے نیچے دب کر 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

حادثے کا شکار افراد ٹرک کا ٹائر تبدیل کر رہے تھے۔ جیک پھسلنے کے باعث ٹرک تینوں افراد کے اوپر الٹ گیا۔ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مرنے والے افراد اور زخمی شخص کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔