وزیراعظم سے بل گیٹس کی ملاقات، پولیو کے خاتمے اور اہم موضوعات پر بات چیت

Published On 17 February,2022 12:58 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان سے‪‬ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے ملاقات کی، جس میں پولیو کے خاتمے اور دوسرے اہم موضوعات پر بات چیت کی گئی۔

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس پاکستان میں قیام کے دوران صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات بھی کریں گے، جس میں آئی ٹی سیکٹر سے متعلق منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ چک شہزاد میں قائم کورونا اسپتال کا دورہ بھی کریں گے۔ بانی مائیکرو سافٹ این سی او سی ہیڈ کوارٹرز بھی جائیں گے۔ بِل گیٹس کو کورونا اور پولیو کی روک تھام پر بریفنگ دی جائے گی۔ بانی مائیکروسافٹ بِل گیٹس آج شام کو ہی واپس چلے جائیں گے۔

 

Advertisement