اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا کی تاحیات نا اہلی کے بعد سینیٹ میں خالی ہونے والی نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبائی صدر نثار کھوڑو کو امیدوار نامزد کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نثار کھوڑو کو خالی نشست پر فارم جمع کروانے کے احکامات پارٹی قیادت سے مل گئے ہیں، وہ صوبائی الیکشن کمیشن سے نامزدگی فارم حاصل کرنے کے لیے کراچی روانہ ہو گئے ہیں،
یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کے سینئر نثار کھوڑو کا تعلق لاڑکانہ سے ہے، کھوڑو 7 بار رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں، وہ سپیکر سندھ اسمبلی سمیت مختلف محکموں کے وزیر اور مشیر بھی رہ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل واوڈا نے تاحیات نااہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن سینیٹ کی خالی نشست پر 9 مارچ کو الیکشن کروائے گی۔
فیصل واوڈا نے تاحیات نااہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
فیصل واوڈا نے تاحیات نااہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ سابق سینیٹر نے الیکشن کمیشن اور ہائی کورٹ کے فیصلوں کے خلاف اپیل دائر کی۔
فیصل واوڈا کی اپیل ایڈووکیٹ وسیم سجاد نے سپریم کورٹ میں دائر کی۔ سابق سینیٹر نے درخواست میں الیکشن کمیشن اور مخالف شکایت کنندگان کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں موقف انایا گیا کہ الیکشن کمیشن کو تاحیات نا اہل کرنے کا اختیار نہیں تھا، الیکشن کمیشن مجاز کورٹ آف لاء نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ نے عجلت میں اپیل خارج کی، الیکشن کمیشن کا نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر سینیٹر کے عہدے پر بحال کیا جائے۔