اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ تباہی سرکار نے پارلیمان کو متعدد صدارتی آرڈیننس منظور کرنے کے لیے معطل کر دیا۔
شیری رحمان نے اپنے پیغام میں حکومت پر کڑی تنقید کی، ان کا کہنا تھاکہ اختلاف رائے کو ختم کرنے کی کوشش میں حکومت سائبر کرائم قوانین میں ترمیم کیلئے ایک اور صدارتی آرڈیننس کا استعمال کر رہی ہے۔
#Tabahisarkar has prorogued parliament to pass a slew of presidential ordinances which would give their ministers the unprecedented ability to misuse state resources for campaigning for elections while in office. LB polls jolt.Shows how far gone they r in their fear of the people
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) February 20, 2022
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا جھٹکا ظاہر کرتا ہے کہ یہ کس قدر خوفزدہ ہیں، وزرا کو انتخابات کی مہم میں شامل ہونے کی اجازت ریاستی وسائل کا غلط استعمال کرنے کی بڑی مثال ہے۔