اسلام ااباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پانامہ، پنڈورا اور اب سوئس اکاؤنٹس کی کہانی ، کرپشن اور منی لانڈرنگ پاکستان جیسے ملکوں کااہم ترین مسئلہ ہے۔
چوہدری فواد حسین نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پہلے پیسے چوری کرو پھر ملک سے باہر بھیج دو، عمران خان اس مسئلہ پرمسلسل آواز اٹھا رہے ہیں کہ امیر ملک غریب ملکوں کے اس استحصال کو روکیں،اب سارے منی لانڈرر اتحاد بنا رہے ہیں۔
پانامہ،پنڈورا اوراب سوئس اکاؤنٹس کی کہانی۔۔پہلے پیسے چوری کرو پھر ملک سے باہر بھیج دو ،کرپشن اور منی لانڈرنگ پاکستان جیسے ملکوں کااہم ترین مسئلہ ہے، @ImranKhanPTI اس مسئلہ پرمسلسل آواز اٹھا رہے ہیں کہ امیر ملک غریب ملکوں کے اس استحصال کو روکیں،اب سارےMoney Laundererاتحادبنارہےہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 21, 2022
واضح رہے کہ پنڈورا اور پاناما کے بعد کریڈٹ سوئس بینک لیکس سامنے آئی ہیں، بینک کے 18 ہزار اکاؤنٹس کا ریکارڈ لیک ہوگیا جن میں کئی ڈکٹیٹرز، سیاستدانوں اور مافیاز سے تعلق رکھنے والے افراد کے کھاتے بھی شامل ہیں۔ اکاؤنٹس میں 100 ارب سے زائد ڈالر موجود ہیں، آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پراجیکٹ (او سی سی آر پی) نے تفصیلات جلد منظر عام پر لانے کا اعلان کردیا ہے۔