ملک میں آنیوالے مسافروں کیلئے کورونا ویکسین پالیسی پر نظرثانی: این سی او سی

Published On 23 February,2022 11:37 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) این سی او سی نے ملک میں آنے والے مسافروں کے لیے کورونا ویکسین پالیسی پر نظرثانی کر دی، کل سے نئی ہدایت پر عملدرآمد ہوگا۔

این سی او سی نے کل سے ملک میں آنے والے مسافروں کے لیے نئے ہیلتھ ٹیسٹنگ پروٹوکول لاگو کر دئیے۔ جن کے مطابق پری بورڈنگ نیگیٹو پی سی آر کو مکمل طور پر ویکسین شدہ مسافروں کے لیے ختم کر دیا گیا۔ 12 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو اگر ویکسین نہیں لگائی گئی تو ان کو 72 گھنٹے قبل پری بورڈنگ منفی پی سی آرکی ضرورت ہوگی۔ ملک آنے والے تمام مسافروں کے لیے مکمل ویکسینیشن لازمی ہوگی۔

12 سال سے کم عمر کے مسافر لازمی ویکسینیشن سے مستثنی ہے۔ 12 سے 18 سال کی عمر کے مسافروں کو 31 مارچ 2022 تک لازمی ویکسینیشن کے بغیر سفر کرنے کی اجازت ہے۔ بارڈر ٹرمینلز پر غیر ویکسین شدہ پیدل چلنے والوں کی آمد پر آر اے ٹیسٹ مثبت آنے والوں کو 10 دن کے لیے ہوم قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔
 

Advertisement