ماسکو: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ روس آنے پر بہت خوش ہوں، جمعرات کو روسی حکام سے ملاقاتوں کا منتظر ہوں۔
وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان روس روانہ ہوئے تو ان کے ہمراہ ہمراہ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر، مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد، قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف اور عامر محمود کیانی بھی ہمراہ تھے۔
دوسری طرف ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان تاریخی دو روزہ دورے پر روس پہنچ گئے۔ ائیر پورٹ پر وزیر اعظم کا استقبال روس کے ڈپٹی وزیر خارجہ نے استقبال کیا۔ وزیراعظم عمران خان کو روسی دارالحکومت ماسکو کے وونکووائیرپورٹ پر گارڈ آف آنر دیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کا جہاز ماسکو ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا ہے۔
وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب عمران خان کا جہاز ماسکو ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا ہے۔ pic.twitter.com/GP6CxzgC6W
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 23, 2022
PM Khan in Mascow pic.twitter.com/FmMwoqU0PS
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 23, 2022
ایئر پورٹ پر روسی ڈپٹی وزیر خارجہ سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ روس آنے پر بہت خوش ہوں، آذر بائیجان کے صدر علیوف کو روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کرتے ہوئے ٹی وی پر دیکھا تھا۔ کل کی ملاقاتوں کا منتظر ہوں۔
Prime Minister @ImranKhanPTI s arrival and reception at Moscow Airport, Russia.#PMIKinRussia pic.twitter.com/LBL8jzw9c1
— Prime Minister s Office, Pakistan (@PakPMO) February 23, 2022
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اورروسی صدرکی ملاقات 24 فروری کو ہو گی، وزیراعظم کی روسی صدرکیساتھ ون آن ون اور وفود کی سطح پرملاقات ہو گی، وزیراعظم اور روس کےڈپٹی وزیراعظم کی ملاقات بھی شیڈول ہے۔ ڈپٹی وزیراعظم کیساتھ شعبہ توانائی سے متعلق امور پر گفتگو ہو گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کرنٹ افیئرز کے معروف روسی اینکر میخائل گسمین کو انٹرویودیں گے، نجی ہوٹل میں روس کی معروف کاروباری شخصیات سےملاقات کریں گے اور وزیراعظم عمران خان 24 فروری کووطن روانہ ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کی جانب سے دو روز قبل جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ روسی صدر ولادیمیرپیوٹن کی دعوت پر وزیراعظم عمران خان 23 اور 24 فروری 2022 کو سرکاری دورہ کریں گے۔
انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان اور روس کے دوستانہ تعلقات ہیں، جو باہمی احترام، اعتماد، بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر خیالات کی ہم آہنگی سے عبارت ہیں۔ سربراہی ملاقات کے دوران دونوں رہنما توانائی میں تعاون سمیت دوطرفہ تعلقات کا مکمل جائزہ لیں گے۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا دونوں رہنما اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے، جس میں اسلاموفوبیا اور افغانستان کی صورت حال بھی شامل ہوگی۔ وزیراعظم کے دورے سے پاکستان اور روس کے درمیان دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون میں بہتری آئے گی۔