سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 1 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد

Published On 26 February,2022 11:13 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا، ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔

ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھا، علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور انہوں نے علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔
 

Advertisement