کورونا کی پانچویں لہر کی شدت میں کمی، مزید 19 افراد دم توڑ گئے، 768 نئے مریض

Published On 03 March,2022 08:41 am

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا کی پانچویں لہر کے وار کم ہونے لگے۔ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ ایک سات فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 19 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 237 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 11 ہزار 754 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 768 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 5 لاکھ 2 ہزار 12، سندھ میں 5 لاکھ 68 ہزار 928، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 16 ہزار 386، بلوچستان میں 35 ہزار 357، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 531، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 496 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 ہزار 44 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 65 لاکھ 34 ہزار 95 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 281 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 14 لاکھ 49 ہزار 60 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 908 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 19 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 30 ہزار 237 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 508، سندھ میں 8 ہزار 80، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 280، اسلام آباد میں ایک ہزار 14، بلوچستان میں 376، گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں 788 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔


 

Advertisement