اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ دو پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 14 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 153 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 7 ہزار 657 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 207 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 5 لاکھ 789، سندھ میں 5 لاکھ 67 ہزار ، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 15 ہزار 936، بلوچستان میں 35 ہزار 322، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 461، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 240 جبکہ آزاد کشمیر میں 42 ہزار 909 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 63 لاکھ 53 ہزار 468 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 625 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 14 لاکھ 40 ہزار 292 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 117 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 14 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 30 ہزار 153 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 493، سندھ میں 8 ہزار 62، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 237، اسلام آباد میں ایک ہزار 9، بلوچستان میں 375، گلگت بلتستان میں 190 اور آزاد کشمیر میں 787 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔