اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح دو اعشاریہ پانچ ایک فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 13 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 53 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 2 ہزار 641 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 961 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 99 ہزار 365، سندھ میں 5 لاکھ 64 ہزار 895، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 15 ہزار 87، بلوچستان میں 35 ہزار 284، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 390، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار 936 جبکہ آزاد کشمیر میں 42 ہزار 684 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 61 لاکھ 74 ہزار 561 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 139 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک14 لاکھ 6 ہزار 361 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 261 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 13 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 30 ہزار 53 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 461، سندھ میں 8 ہزار 30، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 210، اسلام آباد میں ایک ہزار 5، بلوچستان میں 374، گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں 784 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔