اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح پانچ اعشاریہ پانچ پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 40 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 917 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 94 ہزار 293 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 870 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 97 ہزار 307، سندھ میں 5 لاکھ 61 ہزار 683، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 13 ہزار 21، بلوچستان میں 35 ہزار 163، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 274، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار 529 جبکہ آزاد کشمیر میں 42 ہزار 316 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 59 لاکھ 48 ہزار 435 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 677 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 13 لاکھ 93 ہزار 209 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 495 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 40 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 917 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 403، سندھ میں 8 ہزار 9، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 167، اسلام آباد میں ایک ہزار 2، بلوچستان میں 371، گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں 776 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔