کورونا سے مزید 41 افراد جاں بحق، 3 ہزار 206 نئے مریض سامنے آ گئے

Published On 13 February,2022 09:49 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا کی پانچویں لہر نے مزید 41 افراد کی جان لے لی، چوبیس گھنٹوں میں تین ہزار 206 مریض سامنے آ گئے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا سے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 29 ہزار 772 ہو گئی ہے، 14 لاکھ 83 ہزار 798 شہری وبا سے متاثر ہیں جبکہ کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 78 ہزار 398 ہو گئی ہے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح پانچ اعشاریہ سات نو فیصد ریکارڈ کی گئی۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 55 ہزار 304 کوروناٹیسٹ کیےگئے، مجموعی طور پر تاحال ملک بھر میں 2 کروڑ 57 لاکھ 51 ہزار 321 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ گذشتہ روز کورونا کے 4935 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد شفا پانے والے افراد کی مجموعی تعداد 13لاکھ 75 ہزار 628 ہو گئی ہے،کورونا سے متاثر 1623 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 4 لاکھ 94 ہزار 971، سندھ میں 5 لاکھ 57 ہزار 931 کیسز، خیبرپختونخوا 2 لاکھ 9 ہزار 758 اور بلوچستان سے اب تک 35 ہزار 56 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آبادایک لاکھ 33 ہزار 37، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 183 کیسز اور آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 41 ہزار 862 ہو گئی۔

 

 

 

Advertisement